Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز آئندہ ماہ پاکستان میں کھیلی جائے گی۔ پہلے ٹیسٹ کی میزبانی راولپنڈی اور دوسرے ٹیسٹ کا میزبان نیشنل اسٹیڈیم کراچی ہو گا۔ پاکستان میں دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ہو رہی ہے اس لیے پی سی بی اسے کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ٹیسٹ میچز کے ٹکٹوں کی قیمتیں کم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عام انکلوژرز کے ٹکٹوں کی قیمتیں سو سے دو سو روپے تک رکھی جائیں گی۔ وی وی آئی انکلوژرز کے لیے ٹکٹ کی قیمت پانچ سو روپے رکھی جا سکتی ہے۔
آئندہ ہفتے ٹکٹوں کے نرخ اور فروخت کے طریقہ کار کا اعلان کیا جائے گا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 11 سے 15 دسمبر تک راولپنڈی اور دوسرا ٹیسٹ 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہو گا۔