سدرن پنجاب کے خلاف میچ ڈرا ہونے کے بعد سندھ کی ٹیم قائد اعظم ٹرافی کے فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے۔ سرفراز الیون کو آخری دو میچز میں لازمی فتح درکار تھی تاہم سدرن پنجاب کے خلاف سندھ کو جیت نہیں مل سکی۔ نیشنل اسٹیڈیم میں 31 رنز کی برتری سے دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی سدرن پنجاب کی ٹیم نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 236 رنز بنائے تھے کہ دونوں کپتانوں کی باہمی رضامندی سے میچ ختم کر دیا گیا۔ اس سے قبل سدرن پنجاب نے میچ کے آخری روز اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو اس کے ابتدائی تین کھلاڑی محض 47 رنز پر پویلین واپس لوٹ چکے تھے جس کے بعد عبدالرحمٰن مزمل اور صہیب مقصود کے درمیان 138 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ عبدالرحمٰن 103 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ صہیب 76 رنزبنا کر آؤٹ ہوئے۔ سندھ کے انور علی نے میچ میں 7 وکٹیں حاصل کیں۔ پہلی اننگز میں سدرن پنجاب کے 517 رنز کے جواب میں سندھ کی ٹیم 486 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔