Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سدرن پنجاب کے خلاف میچ میں فواد عالم نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنے 12 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔ انہوں نے سدرن پنجاب کے خلاف ٹیم کو مشکلات سے نکالا اور ڈبل سنچری بھی اسکور کی تھی۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد عالم نے کہا کہ انہیں خود نہیں پتہ کہ وہ ٹیم سے باہر کیوں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جیسے آپ سے بات ہوئی میری ایسے سلیکٹرز سے بات ہوتی ہے تو سب کچھ ٹھیک ہوتا ہے اس کے بعد نام نہ آئے تو میں کچھ نہیں کر سکتا، کوئی بھی جواب دے تو آ کر منصفانہ جواب دے، میں کوئی اتنا بڑا کھلاڑی نہیں کہ سلیکشن کمیٹی میں شامل لیجنڈز سے ون آن ون ملاقات کروں۔
ایک سوال کے جواب میں فواد عالم نے اعتراف کیا کہ کبھی کبھی کرکٹ چھوڑنے کا دل کرتا ہے، ایسی چیزیں ذہن میں آتی ہیں تو والد حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور وہ مجھے فائٹر کے نام سے پکارتے ہیں۔