Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں بہترین پرفارمنس کا عزم ظاہر کیا ہے۔ روانگی سے پہلے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بسمہ معروف نے کہا کہ کراچی میں لگائے گئے کیمپ میں بھرپور تیاری کی ہے۔
قومی ویمن ٹیم کی کپتان نے کہا کہ انگلینڈ ایک مضبوط ٹیم ہے اور ملائیشیا کی کنڈیشنز بھی مشکل ہو سکتی ہیں اس لیے دس روزہ کیمپ میں بھرپور محنت کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ثناء میر کا کرکٹ سے وقفہ لینا ان کا اپنا فیصلہ ہے، وہ سینیئر کھلاڑی ہیں ان کی کمی ضرور محسوس ہو گی اور امید ہے کہ وہ جلد ٹیم میں واپسی کریں گی۔
بھارت سے کھیلنے سے متعلق سوال پر بسمعہ معروف نے کہا کہ سیاست اور کھیل دو الگ چیزیں ہیں اس لیے انہیں الگ ہی رکھنا چاہیے، ہم تو بھارت سے کھیلنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال انگلینڈ سیریز پر پوری توجہ ہے اور بھارت کی جانب سے نہ کھیلنے کے کتنے پوائنٹس ہیں یہ نہیں سوچ رہے۔