Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انٹرنیشنل کرکٹ کا شاندار آغاز کرنے والے صہیب مقصود طویل عرصے سے قومی ٹیم سے باہر ہیں۔ صہیب مقصود نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کرتے ہوئے ابتدائی دو میچوں میں دو نصف سنچریاں اسکور کی تھیں لیکن کارکردگی میں تسلسل نہ ہونے کی وجہ سے وہ ٹیم سے ڈراپ ہوئے اور اب تک کم بیک کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
کراچی میں بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صہیب مقصود نے کہا کہ فٹنس نے ان کے کیریئر کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ اپنی فٹنس پر بہت کام کیا ہے اور مجھے اندازہ ہے کہ آج کے دور میں فٹنس کی بہت زیادہ اہمیت ہے اس لیے فٹنس کے معیار کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔
صہیب مقصود نے مزید کہا کہ کارکردگی میں تسلسل لانا ضروری ہے، نصف سنچریوں کو سنچریوں میں تبدیل کرنا اور شاٹس سلیکشن بھی میرے لیے دو بڑے مسائل رہے تھے جس پر میں نے قابو پایا ہے۔ صہیب مقصود 26 ون ڈے اور 20 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں قومی ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں۔