Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کرکٹ کے موجودہ دور میں آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کو ٹیسٹ کرکٹ کا سب سے بہترین بیٹسمین سمجھا جاتا ہے۔ اسٹیو سمتھ کے اعدادوشمار اس بات کی گواہی بھی دیتے ہیں اور وہ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ کے نمبرون بیٹسمین ہیں لیکن دنیا کے ہر کرکٹر کی طرح ان کی بھی ایک کمزوری ہے۔
اسٹیو اسمتھ کی ٹیسٹ کرکٹ میں اننگز کے اعتبار سے کارکردگی دیکھی جائے تو ٹیسٹ میچ کی چوتھی اننگز میں ان کا ریکارڈ کچھ خاص نہیں ہے۔ انہوں نے پہلی اننگز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 93.64 کی اوسط سے 3184 رنز بنائے ہیں جس میں ان کی 16 سنچریاں شامل ہیں۔
اسٹیو اسمتھ نے دوسری اننگز میں کھیلتے ہوئے 63 کی اوسط سے 1711 جبکہ تیسری اننگز میں 51.68 کی اوسط سے 1499 رنز اسکور کیے ہیں لیکن چوتھی اننگز یعنی ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے انہوں نے 30.68 کی اوسط سے صرف 583 رنز اسکور بنائے ہیں۔
اسٹیو اسمتھ نے چوتھی اننگز میں ایک مرتبہ بھی سنچری اسکور نہیں کی ہے۔ اسٹیو اسمتھ کے یہ اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں ان کا بلا اب تک خاموش ہی رہا ہے۔