Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

رکی پونٹنگ نے 2010ء پاکستان کے خلاف ہوبارٹ ٹیسٹ میں ڈبل سنچری اسکور کی تھی۔ تقریباً دس سال گزرنے کے بعد بھی رکی پونٹنگ کیلئے وہ اننگز بہت اہم ہے۔
رکی پونٹنگ ہوبارٹ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں محمد آصف کی گیند پر صفر پر آؤٹ ہو جاتے لیکن محمد عامر نے باؤنڈری پر ان کا آسان کیچ ڈراپ کر دیا اور اس کے بعد انہوں نے پاکستانی باؤلرز کی خوب دھلائی کی۔
رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف وہ اننگز میرے لیے بہت اہم ہے کیونکہ کہ 2010ء میں ٹیسٹ کرکٹ میں مسلسل ناکام ہو رہا تھا، مجھ پر بہت تنقید کی بھی کی جا رہی تھی اور اس ڈبل سنچری سے میری فارم بحال ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اس اننگز کی خاص ہونے کی ایک اور وجہ یہ بھی تھی کہ میدان میں میرے والدین موجود تھے اور میں نے ان کے سامنے ہی 209 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ رکی پونٹنگ کو اس میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔