Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کے نویں راؤنڈ کے بعد ٹورنامنٹ میں صورتحال بہت دلچسپ ہو گئی ہے۔ کراچی میں کھیلے گئے میچ میں خیبرپختونخوا نے سینٹرل پنجاب کو 211 رنز سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کرنے کا راستہ آسان کر لیا ہے جبکہ سینٹرل پنجاب کی ٹیم شکست کے باوجود 120 پوائنٹس کے ساتھ فائنل میں جگہ پکی کر چکی ہے۔
دوسری جانب ناردرن کی ٹیم بھی بلوچستان کو شکست دے کر فائنل کی دوڑ میں شامل ہو گئی ہے۔ سدرن پنجاب اور سندھ کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم پر ہونے والا میچ ڈرا رہا جس کے بعد سدرن پنجاب کی ٹیم چوتھی پوزیشن پر چلی گئی۔
خیبرپختونخوا کے 119، ناردرن کے 106 اور سدرن پنجاب کے 102 پوائنٹس ہیں۔ اگلے راونڈ میں سدرن پنجاب کی ٹیم سینٹرل پنجاب کا مقابلہ کرے گی جبکہ ناردرن اور خیبرپختونخوا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جس کے بعد فائنل کی دوسری ٹیم کا فیصلہ ہو گا۔