Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کی تمام شکستوں کا ذمہ دار پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو قرار دے دیا ہے۔ شعیب اختر نے محمد زاہد، شاہد آفریدی، محمد یوسف، ثقلین مشتاق اور اپنا نام لیتے ہوئے کہا کہ ہمارا صحیح طریقے سے فائدہ نہیں اٹھایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پی سی بی ان لوگوں کو پسند کرتا ہے جو اوسط درجے کے ہوتے ہیں اور میں اگلی ویڈیوز میں ان تمام لوگوں کے نام بھی لوں گا۔ سابق فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے کپتانی کے حوالے سے غلط فیصلے لیے، ان کو کپتان بنایا گیا جو دفاعی حکمت عملی اپناتے تھے۔
شعیب اختر نے مزید کہا کہ پی سی بی نے جب غلط فیصلے لیے تو ہماری ٹیم ڈرپوک ہوتی گئی، آج کی ٹیم کا یہ حال ہے کہ اگر چھ لڑکے کھڑے ہوں تو کوئی پہچانتا نہیں ہے کہ یہ کون ہیں۔