Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلیا کے سابق کرکٹر مارک ٹیلر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں نے محسوس کیا ہے کہ جب پاکستانی ٹیم آسٹریلیا آتی ہے تو وہ فوراََ یہ سوچنا شروع کر دیتے ہیں کہ یہ سیریز ان کے لیے مشکل ہو گی اور انہیں جیتنے کے لیے تگ و دو کرنا پڑے گی جو کہ غلط رویہ ہے اور اس سے نکلنا مشکل ہے۔
مارک ٹیلر نے کہا کہ پاکستان کو اس پر قابو پانے کے لیے ایک مضبوط کپتان کے ساتھ ساتھ ایک مضبوط ٹیم کی بھی ضرورت ہے۔
آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان دوسرا ٹیسٹ ایڈیلیڈ میں شروع ہو چکا ہے جس میں میزبان ٹیم کو ایک دفعہ پھر اچھا آغاز ملا ہے۔
پاکستانی باؤلرز نے پہلے روز کے ابتدائی لمحات میں اچھی باؤلنگ کر کے ایک وکٹ بھی حاصل کی لیکن اس کے بعد ڈیوڈ وارنر اور مارنس لبوشین کریز پر جم گئے۔