Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی طرح دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھی آسٹریلوی بیٹسمینوں کے سامنے پاکستانی باؤلرز بے بس نظر آئے۔ دوسرے ٹیسٹ کے لیے باؤلنگ اٹیک میں دو تبدیلیاں کی گئیں۔ نسیم شاہ اور عمران خان کی جگہ محمد عباس اور محمد موسیٰ کو موقع دیا گیا۔ قومی ٹیم کے سابق باؤلنگ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو اعتماد نہیں دیا جا رہا۔
اظہر محمود نے کہا کہ پہلے تو محمد عباس کو ڈراپ کرنے کی کوئی وجہ ہی نہیں تھی اور اب اگر انہیں کھلایا جا رہا ہے تو انہیں سپورٹ کرنا ہو گا، محمد عباس کو دوبارہ ڈراپ کیا گیا تو ان کا کیریئر ہی ختم ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی بیٹسمین بیک فٹ پر اچھا کھیلتے ہیں اور انہیں آگے باؤلنگ کرنا ہو گی لیکن یہ بھی باؤلرز کو اعتماد دینے سے ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میری سمجھ سے بالاتر ہے کہ باؤلنگ اٹیک میں اتنی تبدیلیاں کیوں کی جا رہی ہیں۔