Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں عابد علی کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا لیکن وہ پلیئنگ الیون میں شامل نہ ہو سکے۔ کرکٹ ماہرین کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ میں عابد علی مسلسل جس طرح پرفارم کر رہے ہیں وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے مستحق ہیں۔
گزشتہ سال عابد علی نے پاکستان اے کیجانب سے آسٹریلیا اے کیخلاف ایک میچ میں دو نصف سنچریاں اسکور کی تھیں اور نیوزی لینڈ اے کیخلاف دو میچوں میں انہوں نے دو نصف سنچریاں اور ایک سنچری بنائی تھی جبکہ انگلینڈ لائنز کے خلاف وہ واحد میچ میں 11 اور 113 رنز اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔
عابد علی نے قائد اعظم ٹرافی 18-2017 میں 49.2 کی اوسط سے 541 رنز اسکور کیے تھے اور قائد اعظم ٹرافی 20-2019 میں انہوں نے 47.2 کی اوسط سے 472 رنز اسکور کیے ہیں۔ دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے امام الحق نے 19 ٹیسٹ اننگز میں 28.4 کی اوسط سے 483 رنز اسکور کیے ہیں۔