Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد اپنی فارم بحال کرنے کے لیے قائد اعظم ٹرافی میں محنت کر رہے ہیں۔ سرفراز احمد نے آئند ماہ لیول ٹو کوچنگ کورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سرفراز احمد لیول ٹو کورس اسلام آباد میں کریں گے۔
سرفراز احمد کے علاوہ لیول ٹو کورس میں سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق، ارشد خان اور حسن رضا بھی حصہ لیں گے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد لیول ون کوچنگ کورس پہلے ہی کر چکے ہیں۔
انہوں نے قومی ٹیم کے موجودہ ہیڈکوچ مصباح الحق، احمد شہزاد، عبدالرحمان اور دیگر کرکٹرز کے ساتھ لیول ون کورس لاہور میں کیا تھا۔
یاد رہے سرفراز احمد نے قائد اعظم ٹرافی میں اب تک 325 رنز اسکور کیے ہیں جس میں ان کی دو نصف سنچریاں اور ایک سنچری شامل ہے۔