Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ٹیسٹ کرکٹ میں نیوزی لینڈ کے اوپننگ بیٹسمین ٹام لیتھم اس وقت اپنے کرکٹ کیریئر کی شاندار فارم میں ہیں۔ ٹام لیتھم نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں سنچری اسکور کی۔ گزشتہ دس اننگز میں یہ ٹام لیتھم کی پانچویں ٹیسٹ سنچری ہے۔ ٹام لیتھم ٹیسٹ کرکٹ میں مسلسل دس اننگز میں سب سے زیادہ سنچریاں اسکور کرنے والے کیوی بیٹسمین بن گئے ہیں۔
اس سے قبل کین ولیمسن اور جون ریڈ اینڈریو کو یہ اعزاز حاصل تھا جنہوں نے 10 اننگز میں چار سنچریاں اسکور کی تھیں۔ ٹام لیتھم نے گزشتہ دس ٹیسٹ اننگز میں 119.12 کی اوسط سے 953 رنز اسکور کیے ہیں اور ان کا بہترین اسکور 264 رہا ہے۔
گزشتہ ایک سال میں ٹام لیتھم نے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں اسکور کی ہیں۔ بھارتی اوپنر ماینک اگروال تین سنچریاں اسکور کر کے ایک سال میں زیادہ سینچریاں اسکور کرنے والے دوسرے بیٹسمین ہیں۔