Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قائد اعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ سدرن پنجاب نے جیت لیا۔ اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے قائد اعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کا فائنل ڈرا رہا اور پہلی اننگز میں برتری کی بنیاد پر سدرن پنجاب کو فاتح قرار دیا گیا۔
پہلی اننگز میں خسارے کا شکار خیبرپختونخوا نے آخری روز جیت کی سرتوڑ کوشش کی لیکن 484 رنز کے تعاقب میں خیبرپختونخوا کی ٹیم آخری روز کھیل کے اختتام پر 7 وکٹوں کے نقصان پر 379 رنز تک ہی پہنچ سکی۔
اس سے قبل سدرن پنجاب کے 369 رنز کے جواب میں خیبرپختونخوا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 219 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ سدرن پنجاب کی ٹیم دوسری اننگز میں 333 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی اور 484 رنز کا ہدف دیا۔
پہلی اننگز میں پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے والے سدرن پنجاب کے اسپنر ذوالفقار بابر نے میچ میں 8 وکٹیں حاصل کیں اور میچ بچانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔