Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے انکشاف کیا ہے کہ کپتانی سے ہٹائے جانے کا پہلے ہی علم ہو چکا تھا۔ شاہد آفریدی کے یوٹیوب چینل پر سابق اسٹار کرکٹر سے بات چیت کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ انہیں پتہ چل گیا تھا کہ کیا ہونے والا ہے اس لیے میں ذہنی طور پر اس کے لیے تیار ہو چکا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بورڈ کی جانب سے بھی اچھا طریقہ کار اپنایا گیا اور انہوں نے خود آ کر مجھے بتایا کہ وہ کیا کرنے جا رہے ہیں۔ سابق کپتان نے کہا کہ اب ان کی توجہ پاکستان کرکٹ ٹیم پر نہیں ہے، پوری توجہ ڈومیسٹک کرکٹ پر مرکوز ہے تا کہ اچھی پرفارمنس کے ذریعے ٹیم میں واپسی کر سکوں۔
اس موقع پر شاہد آفریدی نے بھی سرفراز احمد کی مثبت سوچ کی تعریف کی اور کہا کہ آپ نے اتنے بڑے فیصلے کے بعد بھی کسی پر تنقید نہیں کی جو قابل ستائش ہے۔ سرفراز احمد کی ہمت بڑھاتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ بھی کئی مرتبہ ٹیم سے ڈراپ ہوئے مگر ڈومیسٹک میں پرفارمنس کے ذریعے ٹیم میں جگہ بنائی۔