Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قائد اعظم ٹرافی میں کچھ نئے پلئیرز سامنے آئے ہیں جبکہ کچھ پرانے پلیئرز بھی رنز کے انبار لگاتے رہے ہیں۔ قائد اعظم ٹرافی فرسٹ الیون میں سمیع اسلم نو میچز میں چار سنچریوں کی مدد سے 861 رنز بنا کر پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ بلوچستان کے عمران بٹ نے آٹھ میچز میں 59 کی اوسط سے 830 رنز بنائے ہیں جس میں تین سنچریاں اور تین نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔
خیبرپختونخوا کے اشفاق احمد 766 رنز بنا کر تیسرے اور سینٹرل پنجاب کے کامران اکمل 750 رنز بنا کر چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ فواد عالم نے نو میچز میں 665 رنز اسکور کیے اور تین سنچریاں بنائیں ہیں۔
ناردرن کے لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی باؤلرز میں سرفہرست میں ہیں۔ انہوں نے آٹھ میچز میں 46 وکٹیں لی ہیں۔ اسپنرز ظفر گوہر نے نو میچز میں 36 اور بلال آصف نے سات میچز میں 27 آؤٹ کیے ہیں۔
فاسٹ باؤلرز میں تابش خان سرفہرست ہیں جو نو میچز میں 25 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔