Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مشترکہ مالک علی خان ترین نے پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے نوجوان کرکٹرز کے لیے ایک شاندار فیلڈنگ کیمپ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ اس فیلڈنگ کیمپ میں ساؤتھ افریقہ کے سابق کرکٹر اور دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز فیلڈر جونٹی رہوڈز نوجوان کھلاڑیوں کو فیلڈنگ کے گُر سکھائیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر علی خان ترین نے اعلان کیا کہ یکم دسمبر کو جونٹی رہوڈز لودھراں میں قائم ترین اسپورٹس اکیڈمی پہنچیں گے جہاں تین روز فیلڈنگ کیمپ لگایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں تمام پی ایس ایل فرنچائزز کے ایمرجنگ کھلاڑیوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ آئیں اور اس کیمپ میں شرکت کریں جس کی کوئی قیمپ نہیں لی جائے گی، آپ صرف آئیں اور سیکھیں۔