Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

گزشتہ روز آسٹریلیا کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن کیا۔ واصف نامی ٹویٹر صارف نے ایرون فنچ سے دریافت کیا کہ کون سے پاکستانی باؤلر کے خلاف کھیلنے میں آپ کو مشکل ہوئی؟ جس کے جواب انہوں نے فاسٹ باؤلر محمد عامر کا نام لیا۔
ایک ٹویٹر صارف نے ان سے سوال کیا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں کون سے باؤلر نے ان کے لیے سب سے زیادہ مشکلات پیدا کیں؟ تو ایرون فنچ نے سری لنکا کے سابق اسپنر مرلی دھرن اور پاکستان کے سابق اسپنر سعید اجمل کا انتخاب کیا۔
ایک ٹویٹر صارف نے ایرون فنچ سے محمد عامر کی باؤلنگ کے بارے میں دریافت کیا تو ان کا کہنا تھا کہ عامر ایک شاندار باؤلر ہیں، یہ افسوس کی بات ہے کہ وہ مزید ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیل رہے، میں انہیں کھیلتے ہوئے دیکھنا پسند کرتا ہوں۔