Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے لئے تمام فرنچائزز کے پلیئرز ریٹنشن فہرست کا اعلان کردیا گیا ہے، لاہور قلندرز کی ٹیم میں فخر زمان اور محمد حفیظ کو پلاٹینم کیٹگری میں برقرار رکھا گیا ہے، ڈیویڈ ویزے، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان شنواری کو ڈائمنڈ کیٹگری کے لیے چنا گیا ہے۔ جبکہ حارث رؤف، سہیل اختر گولڈ اور سلمان بٹ کو سلور کیٹگری میں ری ٹین کیا گیا ہے، پشاور زلمی کی ٹیم میں فاسٹ بولر وہاب ریاض، حسن علی اور کیئرن پولارڈ کو پلاٹینم کیٹگری میں ری ٹین کیا گیا یے، وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اس مرتبہ بھی پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے جبکہ امام الحق عمر امین اور ڈیرن سیمی بھی زلمی ٹیم میں شامل ہیں، ڈیرن سیمی سیزن فائیو میں مینٹور کی ذمہ داری سر انجام دیں گے، اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان، فہیم اشرف، آصف علی اور لیوک رونکی کو ری ٹین کرلیا ہے، حسین طلعت، عماد بٹ، رضوان حسین اور موسیٰ خان کو بھی ٹیم میں برقرار رکھا گیا ہے