Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

محمد عامر کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کو طویل دورانیے کی کرکٹ میں بہت مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، دورہ آسٹریلیا میں قومی ٹیم میں نوجوان فاسٹ بولر آزمائے گئے لیکن یہ فیصلہ پاکستان ٹیم کے حق میں بلکل بھی بہتر ثابت نہیں ہوسکا، جنید خان نے اب تک 22 ٹیسٹ میچوں میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی ہے جس میں انہوں نے 71 وکٹیں حاصل کی ہیں جنید خان نے ٹیسٹ کرکٹ اس کارکردگی مظاہرہ ایشیائی سرزمینوں پر کیا ہے، 22 ٹیسٹ میچوں میں 18 ٹیسٹ جنید خان نے یو اے ای٬ سری لنکا اور بنگلادیش کی سرزمین پر کھیلے ہیں جبکہ تین ٹیسٹ میچ زمبابوے اور ایک ساؤتھ افریقہ میں کھیلا ہے، قومی ٹیم کو اس وقت ایک تجربے کار بولر کی ضرورت ہے اور جنید خان یہ زمہ داری بخوبی نبھا سکتے ہیں جبکہ انگلینڈ ساؤتھ افریقا اور آسٹریلیا میں جنید خان قومی ٹیم کیلئے مثبت کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جنید خان نے آخری مرتبہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی جس کے بعد انہیں ورلڈ کپ ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا تھا اور اب تک انہوں نے ٹیم میں واپسی نہیں کی ہے