Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی بلے باز میزبان ٹیم کے بولنگ لائن اپ کے سامنے بے بس نظر آئے لیکن بابر اعظم نے کینگروز کے خلاف زبردست بلے بازی کا مظاہرہ کیا ہے، بابر اعظم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں سینچری اسکور کی جبکہ دوسرے ٹیسٹ انہوں نے 97 رنز کی فائٹنگ اننگز کھیلی، لیکن بابر اعظم کیلئے فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ ایک بڑی مشکل بنے رہے ہیں، دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بابر اعظم کو جوش ہیزل ووڈ نے دو مرتبہ آوٹ کیا، پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں جوش ہیزل ووڈ نے صرف 1 رن پر آؤٹ کیا جبکہ دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بھی بابر اعظم کو انہوں نے 7 رنز پر پویلین روانہ کیا، ٹیسٹ کرکٹ میں مجموعی طور پر جوش ہیزل ووڈ اور بابر اعظم کا 10 مرتبہ آمنا سامنا ہوا ہے جس میں 6 مرتبہ بابر اعظم ان کا شکار بنے ہیں، جوش ہیزل ووڈ نے بابر اعظم کے خلاف 20.4 اوورز کیے ہیں جس میں بابر اعظم نے 11.4 کی اوسط سے 69 رنز اسکور کیے ہیں