Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم نے 2.0 سے کامیابی حاصل کی، دوسرے ٹیسٹ میں شکست کے بعد قومی ٹیم ایک ملک میں مسلسل سب سے زیادہ 14 ٹیسٹ میچوں میں ناکام ہونے والی ٹیم بن گئی ہے، قومی ٹیم نے آخری مرتبہ آسٹریلوی سرزمین پر وسیم اکرم کی قیادت میں 1995 میں ٹیسٹ میچ جیتا تھا، جس کے بعد اب تک قومی ٹیم نے آسٹریلوی سرزمین پر 14 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں اور مسلسل 14 ٹیسٹ میچوں میں شکست گرین شرٹس کا مقدر بنی، اس سے قبل یہ منفی ریکارڈ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے نام تھا، بنگلادیش ٹیم کو 2001 سے 2004 تک اپنے ہی ہوم گراؤنڈ پر مسلسل 13 ٹیسٹ میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، قومی ٹیم نے ایڈیلیڈ کے میدان پر پہلا ٹیسٹ میچ 1972 میں کھیلا تھا جہاں انہیں اننگز اور 114 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا