Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر بری طرح ناکام ہوئے ہیں، شاہین شاہ آفریدی نے دو اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد عباس نسیم شاہ، عمران خان اور محمد موسیٰ نے مشترکہ طور پر سیریز 177.50 کی اوسط سے صرف دو وکٹیں حاصل کیں، آسٹریلوی ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے قومی ٹیم کی فاسٹ باؤلنگ لائن اپ پر کڑی تنقید کی ہے، رکی پونٹنگ کا کہنا ہے سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرز نے بہت مایوس کیا ہے میں سمجھتا ہوں گزشتہ برسوں میں اس قسم کا خراب بولنگ اٹیک میں نے نہیں دیکھا، رکی پونٹنگ کا کہنا ہے میری سمجھ سے بالاتر ہے کہ نسیم شاہ کو دوسرا ٹیسٹ میچ کیوں نہیں کھلایا گیا اور ان کی جگہ محمد موسی کو شامل کرنا بھی غلط فیصلہ تھا محمد موسیٰ نے اب تک صرف 7 فرسٹ کلاس میچز کھیلے ہیں اور ٹیسٹ کرکٹ کے لیے تیار نہیں ہیں