Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا کےخلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں پاکستانی لیگ اسپنر یاسرشاہ نے کیرئیر کی پہلی سینچری اسکور کی۔ آسٹریلیا کےدوسرے ٹیسٹ میچ کےتیسرے روزپاکستان نےبیٹنگ شروع کی تو یاسرشاہ اور بابراعظم کریز پرموجود تھے۔یاسرشاہ نےبابراعظم کےساتھ ملکر ایک سوپانچ رنز کی شراکت قائم کی۔ بابراعظم بدقسمت رہے۔ ستانوے رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ یاسرشاہ نےمحمدعباس کےساتھ بھی ستاسی رنز کی پارٹنرشپ بنائی۔ قسمت بھی لیگ اسپنر پرمہربان رہی۔ کئی کیچز چھوٹے، رن آؤٹ سےبال بال بچے۔ یاسرشاہ نےبہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیرئیر کی پہلی سینچری اسکور کی۔ وہ ایک سوتیرہ رنز کی شاندار اننگزکھیل کرآؤٹ ہوئے۔ جس میں تیرہ چوکےشامل تھے۔ آخری مرتبہ پاکستان کی جانب سے نمبر آٹھ پر کھیلتے ہوئے کامران اکمل نے سنچری اسکور کی ۔۔ انھوں نے یہ اعزاز بھارت کے خلاف دو ہزار چھ میں حاصل کیا اور اب تیرہ سال بعد پاکستان کی جانب سے نمبر آٹھ بیٹسمین نے سنچری اسکور کی