آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں حارث سہیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا جب کہ کپتان اظہر علی نے پاکستان کی جانب سے اوپننگ کے فرائض انجام دیے تھے تاہم دونوں اظہر علی اور حارث سہیل ناکام ہوگئے اور دوسرے ٹیسٹ کے لیے امام الحق کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔ دوسرے ٹیسٹ کے پہلی اننگز میں امام الحق صرف دو رنز بناکر آوٹ ہوگئے اور دوسری اننگز میں تو کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ امام الحق کو ٹیسٹ کرکٹ میں خراب پرفارمنس کے باوجود عابد علی پر ترجیح دی گئی مگر اب ان کی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ خطرے میں نظر آرہی ہے۔ پاکستان کو آسٹریلیا کے بعد ہوم گراؤنڈ پر سری لنکا کے خلاف سیریز کھیلنا ہے اور یوں لگتا ہے کہ جیسے اب شان مسعود کے ساتھ عابد علی ہی سری لنکا کے خلاف اننگز کا آغاز کرتے ہوئے نظر آئیں گے