ٹیسٹ کرکٹ میں اظہر علی پہلے ہی ناقص فارم کا شکار تھے مگر اب یوں لگتا ہے جیسے انھوں نے کپتانی کا پریشر بھی لے لیا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کپتان اظہر علی مکمل طور پر ناکام رہے۔ پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں اظہر علی انتالیس اور دوسری میں پانچ رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ دوسرے ٹیسٹ میں دونوں اننگز میں نو نو رنز بناکر ہوئے۔ چار اننگز میں وہ صرف باسٹھ رنز اسکور کرسکے۔ اظہر علی کو ٹیسٹ کرکٹ میں ففٹی یا سنچری اسکور کیے گیارہ اننگز گزر چکی ہیں۔ انھوں نے آخری بڑی اننگز نیوزی لینڈ کے خلاف دسمبر دو ہزار اٹھارہ میں ابوظہبی میں کھیلی تھی ۔ اس کے بعد دورہ ساؤتھ افریقا میں اظہر علی تین ٹیسٹ میچز میں صرف اکسٹھ رنز بناسکے تھے اور دو مرتبہ صفر کی خفت سے دوچار ہوئے تھے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں اظہر علی کی فارم واپس آتی ہے یا پھر کپتانی کا دباؤ ان پر برقرار رہے گا