Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

فواد عالم ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے انبار لگارہے ہیں اور اس مرتبہ بھی وہ قائد اعظم ٹرافی کے ٹاپ اسکوررز میں شامل ہیں تاہم سلیکٹرز کی جانب سے انھیں بار بار نظر انداز کیا جارہا ہے۔ سابق کرکٹرز نے کئی مرتبہ فواد عال کے لیے آواز اٹھائی اور اب سابق کپتان وسیم اکرم بھی فواد عالم کے حق میں بول پڑے۔ کمنٹری کے دوران پاکستان کی بیٹنگ مسائل کا تذکرہ کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ فواد عالم مڈل آرڈر میں پاکستان کے لیے بہترین ثابت ہوسکتے ہیں وہ کئی سالوں سے ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے انبار لگارہے ہیں مگر مجھے نہیں پتہ سلیکٹرز انھیں شامل کیوں نہیں کرتے اس بات پر تعجب ضرور ہے۔ وسیم اکرم نے کہا کہ فواد عالم تین ٹیسٹ بھی کھیل چکے ہیں جس میں انھوں نے اکتالیس کی اوسط سے رنز بنائے ۔ دو ہزار نو میں ڈیبیو کرنے والے فواد عالم نے اپنا آخری ٹیسٹ بھی دو ہزار نو میں ہی کھیلا تھا جس کے بعد انھیں لمبے فارمیٹ میں موقع نہیں دیا گیا۔