Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پی ایس ایل فائیو کی مختلف ٹیموں میں کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا سلسلہ مکمل ہوگیا ۔۔ دفاعی چیمپین کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلاٹینیم کیٹیگری میں سرفراز احمد اور محمد نواز کو برقرار رکھا ہے۔ ڈائمنڈ میں شین واٹسن اور احمد شہزاد شامل ہیں۔ گولڈ کیٹیگری میں عمر اکمل اور محمد حسنین جب کہ سلور میں نسیم شاہ اور احسن علی کی خدمات برقرار رکھی گئی ہیں کراچی کنگز کی پلاٹینیم کیٹیگری میں بابر اعظم اور محمد عامر برقرار ہیں۔ ڈائمنڈ میں عماد وسیم اور افتخار احمد بھی کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔ گولڈ میں عامر یامین، سلور میں اسامہ میر اور ایمرجنگ کیٹیگری میں اب بھی اسپینر عمر خان شامل ہیں شاہد آفریدی کے ملتان سلطان چھوڑنے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں مگر ملتان سلطان نے بوم بوم اور محمد عرفان کو پلاٹینیم کیٹیگری میں ری ٹین کیا ہے۔ گولڈ میں جیمز ونس اور جنید خان، سلور میں شان مسعود اور علی شفیق جب کہ ایمرجنگ میں محمد الیاس ملتان سلطان کا حصہ ہیں۔