Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر پاکستان کو 2 ٹیسٹ میچز میں شکست دیکر آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر لمبی چھلانگ لگا لی ہے، پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل آسٹریلوی ٹیم ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر موجود تھی، ایشیز سیریز میں آسٹریلیا نے دو میچوں میں کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دو میچوں میں شکست اور ایک ڈرا رہا تھا جس کے آسٹریلیا کے 5 میچوں کے بعد 56 پوائنٹس تھے اور پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں کامیابی نے آسٹریلوی ٹیم کیلئے 120 پوائنٹس اضافہ کردیا ہے، کینگروز آئی سی سی پوائنٹس ٹیبل پر 7 میچوں کے بعد 176 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ اس فہرست میں پہلا نمبر بھارتی ٹیم کا ہے جو کہ اب تک ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ناقابل شکست ہے، بھارتی ٹیم نے 7 میچ کھیل کر 360 پوائنٹس حاصل کیے ہوئے ہیں، قومی ٹیم آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بنا کسی پوائنٹس کے ساتھ 7ویں پوزیشن پر موجود ہے