پاکستان کرکٹ ٹیم کا مشکل دورہ آسٹریلیا شکست کے ساتھ اختتام پذیر ہوا اب پاکستان اور سری لنکا کے درمیان رواں ماہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی سری لنکا سیریز کیلئے قومی ٹیم میں تبدیلیاں ہوں گی یا نہیں یہ کہنا قبل از وقت ہوگا لیکن شعیب اختر نے دعوی کیا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں فواد عالم کی قومی ٹیم میں واپسی ہوگی، شعیب اختر نے کہا کہ فواد عالم نے اپنی پرفارمنس سے سلیکٹرز کو مجبور کردیا یے کہ انہیں سری لنکا سیریز میں شامل کیا جائے، شعیب اختر نے مزید کہا کہ فواد عالم نے خاموشی سے اتنی محنت کی کہ ان کی کامیابی شور مچا رہی ہے، 34 سال فواد عالم نے حال ہی میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں 12 ہزار رنز مکمل کیے ہیں فواد عالم نے تین ٹیسٹ میچوں میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی ہے آخری مرتبہ انہوں نے 2009 میں ٹیسٹ ٹیم کی نمائندگی کی تھی