قومی کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں پاکستان ٹیم کو آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں مزید نیچھے دھکیل دیا ہے، پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے بعد قومی ٹیم آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ کی آٹھویں پوزیشن پر چلی گئی ہے سیریز سے قبل قومی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں ساتویں پوزیشن پر موجود تھی، پاکستان کی تنزلی کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم 81 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر آگئی ہے، قومی ٹیم کے پاس سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ساتویں پوزیشن حاصل کرنے کا موقع ہے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں اگر پاکستان نے 2.0 سے کامیابی حاصل کی تو 86 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر آجائے گی، دوسری جانب سیریز ایک ایک میچ سے بھی برابر ہوئی تو پاکستان ٹیم 82 پوائنٹس کیساتھ ساتویں پوزیشن حاصل کرلے گی