Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ٹیسٹ کرکٹ کے لیے سر زمین آسٹریلیا پاکستان کے لیے ہمیشہ سے ہی ڈراؤنا خواب رہی ہے،. اور سال 2019 میں بھی آسٹریلیا میں پاکستان کی شکستوں کا سلسلہ نہیں تھما. پاکستان کو آسٹریلیا میں کوئی ٹیسٹ میچ جیتے ہوئے چوبیس سال ہوگئے. 1995 میں پاکستان نے آخری مرتبہ کینگروز کے خلاف ٹیسٹ میچ جیتا تھا، اس کے بعد 1999 اور 2004 میں پاکستان کو 0_3 سے شکست کا سامنا رہا، اور 2009 میں بھی پاکستان کو کینگروز سیریز میں 0_3 سے منہ کی کھانی پڑی. ناکامیوں کا یہ سلسلہ 2016 میں بھی جاری رہا، اس کے علاوہ 2019 میں پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دو ٹیسٹ میچز کی سیریز ہوئی جس میں بھی حسب معمول شاہینوں کے حصے میں شکست ہی آئی. اس کے ساتھ ہی کسی دوسرے ملک میں جاکر لگاتار سب سے زیادہ میچز ہارنے کا منفی ریکارڈ پاکستان کے حصے میں آیا. پاکستان نے لگاتار 14 میچز میں شکست کھا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا.