Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کھلاڑیوں کے لیے خوش خبری سنادی ہے. پی سی بی نے بی پی ایل میں حصہ لینے کے لیے پلیئرز کو این او سی جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے. ذرائع کے مطابق شعیب ملک اور محمد عرفان کو اب تک این او سی دئیے جا چکے ہیں. پی سی بی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کرکٹرز کی جانب سے رابطہ کرنے پر این او سی جاری کردیا جائے گا. تاہم کئی قومی اسٹار پلیئرز کے معاہدے بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں ہو چکے ہیں جن میں وہاب ریاض،. شاہد آفریدی، محمد عامر، محمد نواز،. عماد وسیم اور محمد موسیٰ شامل ہیں. واضح رہے کہ بی پی ایل کا آغاز چھ دسمبر سے ہورہا ہے جو کہ گیارہ جنوری تک کھیلی جائے گی. پاکستان اور بنگلادیشی بورڈ کے درمیان تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں اور آئندہ ماہ بنگلادیش کی جانب سے ٹیم پاکستان بھیجے جانے کا بھی قوی امکان ہے