Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے کپتان اظہر علی نے تینوں شعبوں میں بری پرفارمنس کا اعتراف کرلیا۔۔ کہا بیٹسمین اچھی گیند یا پچ کی وجہ سے نہیں شاٹ سلیکشن کی وجہ سے آوٹ ہوئے۔۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر علی نے بیٹسمینوں کی شاٹ سلیکشن کو غلط قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ اگر آپ اس میچ میں بھی دیکھیں تو کوئی بہت زیادہ اچھی گیند یا وکٹ کی وجہ سے آوٹ نہیں ہوا۔ ہم نے اس بارے میں بات بھی کی ہے۔ شام کے وقت چھوٹی سے غلطی پر بھی وکٹ چلی جاتی ہے۔ کپتان کو اسد شفیق اور شان مسعود سے بڑی اننگز کی امید تھی جو پوری نہ ہوئی۔ کہا جس طرح اسد اور شان کھیل رہے تھے اور کریز پر مطمئین تھے اور رنز بھی کافی کرلیے تھے۔ اگر دونوں بڑی سنچری کرتے تو کھیل میں واپسی آسکتے تھے۔ اظہر علی نے خود کی خراب فارم کو کپتانی کا دباؤ قرار دینے سے انکار کیا۔ ساؤتھ افریقا سیریز کے دوران میں کپتان نہیں تھا۔ مجھے اس کا علم ہے کہ رنز نہیں ہورہے مگر اس کا تعلق کپتانی سے نہیں ۔ اظہر علی نے سری لنکا کے خلاف سیریز میں بہتری کی امید ظاہر کی