Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا میں بیٹسمینوں سے زیادہ پاکستان کے بولرز ناکام ہوئے۔۔ پہلے ٹیسٹ میں پانچ سو اسی اور دوسرے میں پانچ سو نواسی رنز بنوادیے۔۔ آسٹریلیا نے تین مرتبہ پاکستان کو آل آوٹ کیا اور پاکستان ٹیم صرف ایک مرتبہ ہی آؤٹ کرسکی۔۔ کینگروز کے دیس میں یاسر شاہ سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے ۔انھوں نے 80.4 اوورز میں 402 رنز دے کر صرف چار وکٹیں لیں۔ نسیم شاہ نے ایک ٹیسٹ میں بیس اوورز میں اڑسٹھ رنز دیے اور ایک وکٹ لی ۔ عمران خان نے ایک ٹیسٹ میں 24 اوورز کرائے۔ تہتر رنز دے کر ایک وکٹ لی ۔ دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم میں شامل ہونے والے محمد عباس بھی کچھ نہ کرسکے ۔ انتیس اوورز میں سو رنز دیے اور کوئی وکٹ بھی ہاتھ نہ آئی ۔ محمد موسیٰ کی بھی خوب پٹائی ہوئی۔۔ وکٹ کا کھاتہ کھولے بغیر بیس اوورز میں ایک سو چودہ رنز دے دیے ۔ افتخار احمد نے ستائس اوورز میں ایک سو اٹھائیس رنز دیے اور کوئی وکٹ بھی نہ لے سکے ۔۔