Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں جو روٹ کی ڈبل سنچری نے انگلینڈ کی پوزیشن مستحکم بنادی۔۔ انگلش کپتان جو روٹ کافی عرصے سے ناقص فارم کا شکار تھے اور ان پر تنقید کا سلسلہ بھی بڑھ گیا تھا۔ جو روٹ نے چودہ اننگز کے بعد سنچری اسکور کی ہے اور انھوں نے آخری سنچری نومبر دو ہزار اٹھارہ میں سری لنکا کے خلاف اسکور کی تھی۔ ہیملٹن میں جاری ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر دو انہتر رنز سے اپنی اننگز شروع کی تو جو روٹ ڈٹ گئے۔۔ جو روٹ اور اولی پوپ کے درمیان ایک سو تیرانوے رنز کی شاندار شراکت قائم ہوئی۔۔ اولی پوپ پچہتر رنز بناکر آوٹ ہوئے جب کہ جو روٹ نے دو سو چھبیس رنز اسکور کیے۔۔ انگلش ٹیم پہلی اننگز میں دو سو چہتر رنز بناکر آوٹ ہوئی۔۔ پہلی اننگز میں تین سو پچہتر رنز بنانے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں دو وکٹوں پر چھیانوے رنز بناچکی ہے۔