Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نسیم شاہ کو انڈر 19 ورلڈکپ کھلانے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق انڈر نائنٹین کے کوچ اعجاز احمد نے نسیم شاہ کو انڈر نائنٹین ورلڈکپ کے لیے مانگا تھا جس پر بورڈ نے رضا مندی ظاہر کردی۔ اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ انڈر19 ورلڈکپ میں ہمارا سب سے بڑا ہتھیار ہوگا اور مجھے ورلڈکپ میں نسیم شاہ کی ضرورت ہوگی۔ اعجاز احمد نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں مصباح الحق نسیم شاہ کو سری لنکا ٹیسٹ سیریز سے ریلیز کردیں کیوں کہ نسیم شاہ ساؤتھ افریقہ میں ہونیوالے انڈر19 ورلڈکپ میں کار آمد ہوگا۔ اعجاز احمد کے مطابق راولپنڈی اور کراچی میں شیڈول ٹیسٹ میچز کے لیے شاہین شاہ محمد عباس اور اسپینرز ہی کافی ہوں گے۔ انڈر19 ورلڈکپ 17 جنوری سے ساؤتھ افریقہ میں شروع ہورہا ہے