Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورے پاکستان کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے ۔۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے سی ای او نظام الدین چودھری کے مطابق دورے کے حوالے سے کوئی فیصلے کرنے سے قبل آئی سی سی اور دیگر اتھارٹیز سے بات چیت ضروری ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کو آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔ بورڈ کے سی ای او نظام الدین چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان کا دورہ کرنے والی حکومتی سیکورٹی ٹیم اور بنگلہ دیش ہائی کمیشن کی رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں کوشش کر رہے ہیں دورے کے حوالے سے فیصلہ جلد از جلد کریں۔ نظام الدین چودھری نے سیکورٹی ٹیم کی رپورٹ کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی ٹیم کی رپورٹ ملنے کے بعد حتمی فیصلے پر پہنچیں گے اور اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی سیریز کسی نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کے لیے رضا مند نہیں ہے