Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

گزشتہ دو آئی سی سی ورلڈکپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے مچل اسٹارک نے انڈین پریمیر لیگ سے ایک بار پھر دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔ مچل اسٹارک نے دو ہزار پندرہ کے آئی پی ایل سیزن میں حصہ لیا تھا اور اب وہ مسلسل دوسری مرتبہ آئی پی ایل سے دستبردار ہورہے ہیں گزشتہ برس بھی انھیں کولکتہ نائٹ رائڈرز کی نمائندگی کرنا تھی۔ مچل اسٹارک کے برعکس کرس لین اور گلین میکسویل سمیت آسٹریلیا کے سات کھلاڑیوں نے آئی پی ایل کے لیے اپنی دستیابی ظاہر کی ہے۔ آئی پی ایل کی نیلامی انیس دسمبر کو کولکتہ میں ہوگی۔ دوسری جانب ویسٹ انڈین جارح مزاج بیٹسمین کرس گیل نے بنگلادیش پریمیر لیگ کھیلنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ بی پی ایل میں چٹوگرام نے کرس گیل کو منتخب کیا تھا اور اب وہ انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد دوسرے مرحلے میں بی پی ایل کا حصہ ہوں گے۔