Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے دورہ آسٹریلیا میں بدترین ناکامی کے باوجود فینز کو صبر کی تلقین کردی۔ آسٹریلیا میں ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وسیم خان نے کہا کہ پاکستانی فینز بہت جذباتی ہے۔ ٹیم تین چار میچز جیت جائے تو دنیا کی بہترین ٹیم بن جاتی ہے اور اگر کچھ میچز ہار جائے تو تمام عہدے داروں کو نکالنے کا مطالبہ کردیا جاتا ہے۔ وسیم خان نے کہا کہ لوگ صرف نتیجہ دیکھتے ہیں ہماری ٹیم پہلی ٹیم نہیں جسے آسٹریلیا میں مشکل ہوئی ہے ہمیں نوجوان ٹیم کو موقع دینا چاہیے۔ وسیم خان نے کہا کہ کسی کے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں کہ راتوں رات سب ٹھیک ہوجائے بہتری میں کچھ وقت لگتا ہے اور ویسے بھی ابھی ہماری نوجوان ٹیم ہے جسے ہمیں اعتماد دینے کی ضرورت ہے۔