Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔ فواد عالم، سمیع اسلم، عثمان شنواری ، راحت علی کی ٹیم میں شمولیت متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی میں شامل ڈومیسٹک کوچز نے چاروں کھلاڑیوں کی شمولیت کی تجویز دی ہے۔ سمیع اسلم قائد اعظم ٹرافی کے ٹاپ اسکورر ہیں جب کہ فواد عالم بھی 665 رنز اسکور کرچکے ہیں۔ تابش خان کی ٹیم میں اس مرتبہ بھی شمولیت مشکل ہے۔ دوسرے ٹیسٹ میں ناکام ہونے والے امام الحق پر خطرے کی تلوار ہے ۔ نسیم شاہ کا بھی ٹیم میں جگہ برقرار رکھنا مشکل ہے ۔ یاسر شاہ خراب پرفارمنس کے باوجود ٹیم میں شامل رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق ٹیم میں تبدیلیوں سے متعلق حتمی فیصلہ ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق کی وطن واپسی پر کیا جائے گا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ گیارہ دسمبر سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا