پاکستان کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا کیخلاف شکست کے بعد قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کا کہنا ہے آسٹریلیا کا دورہ قومی ٹیم کے لئے ہمیشہ سے مشکل ترین رہا ہے، مصباح الحق کا کہنا ہے بلے بازوں نے لمبی اننگز نہیں کھیلی جس طرح آسٹریلوی بیٹسمینوں نے بڑی سینچریاں اسکور کیں ہمارے بیٹسمین رنز اسکور کرنے کے باوجود جلدی آوٹ ہوتے رہے انہوں نے کہا کہ بیٹنگ میں تکنیکی بہتری لانے کی ضرورت ہے، پاکستان نے اگلی ٹیسٹ سیریز سری لنکا کے خلاف کھیلنی ہے، مصباح الحق کا کہنا ہے ٹیسٹ سیریز کیلئے سری لنکا نے ایک مضبوط ٹیم کا اعلان کیا ہے ہمارے بولنگ اٹیک میں تجربے کی کمی ہے جبکہ ان کی ٹیم میں سینیئر کھلاڑی موجود ہیں سیریز آسان نہیں ہوگی سری لنکا نے ساوتھ افریقا کو ان کے ہوم گراونڈ پر سیریز میں شکست دی تھی ہمیں سیریز میں بہت محنت کرنی ہوگی، ہیڈ کوچ نے عندیہ دیا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے زیادہ تبدیلیاں نہیں کی جائیں گی