Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

دورہ آسٹریلیا پر نوجوان فاسٹ بولرز کو موقع دیا گیا تھا اور یہ فیصلہ پاکستان ٹیم کے حق میں بلکل بھی بہتر ثابت نہیں ہوا سیریز میں بدترین کارکردگی کے بعد ٹیم منیجمنٹ پر شدید تنقید کی جا رہی ہے قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کا بھی کہنا ہے کہ سیریز میں جو توقعات تھیں اس طرح کے نتائج سامنے نہیں آئے، بولنگ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ٹیم میں 3 نوجوان فاسٹ بولرز تھے اور اس عمر کے بولرز میں زیادہ سمجھ نہیں ہوتی ہے اور نوجوان بولرز کو لائن اور لینتھ پر زیادہ قابو نہیں ہوتا، وقار یونس نے کہا کہ بولرز نے پرفارم نہیں کیا لیکن ان بولرز کے پاس رفتار ہے ایکشن اچھے ہیں مجھے امید ہے یہی بولرز مستقبل میں اچھا پرفارم کریں گے، بولنگ کوچ کہتے ہیں میں نے 35 سال کرکٹ میں گزارے ہیں اور اپنے تجربے کی بنیاد پر میں سمجھتا ہوں مستقبل میں یہی نوجوان فاسٹ بولرز پاکستان ٹیم کو کامیابی دلائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کو تیار کرنے کیلئے وقت لگے گا