Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

رواں ماہ قطر میں ٹی 10 لیگ کا آغاز ہونے جا رہا ہے، قطر ٹی 10 لیگ کا پہلا سیزن 7 دسمبر سے شروع ہوگا اور لیگ 16 دسمبر تک جاری رہے گی، قطر ٹی 10 لیگ میں 6 ٹیمیں مدمقابل ہونگی، قطر ٹی 10 میں پاکستانی کرکٹرز بھی ایکشن میں ہونگے پاکستان کے دس کرکٹرز لیگ کی 6 مختلف ٹیموں کی نمائندگی کریں گے، اوپننگ بیٹسمین سلمان بٹ اور آل راونڈر عماد بٹ فیلکن ہنٹرز ٹیم کی نمائندگی کریں گے، حسین طلعت اور بلاول اقبال فلائنگ اوریز ٹیم کی جانب سے کھیلیں گے، جارح مزاج اوپننگ بیٹسمین شرجیل خان بھی قطر ٹی 10 میں کھیلتے نظر آئیں گے شرجیل خان پرل گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں شامل ہیں اس کے علاوہ محمد عرفان اور محمد سمیع بھی پرل گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے، عمران نذیر کو سوئفٹ گالوپرز جبکہ سہیل تنویر اور خرم منظور کو ڈیسرٹ رائیڈرز کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے