Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم گزشتہ سالوں میں ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے رہے ہیں لیکن رنز کے انبار لگانے کے باوجود قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں اور ماضی کی سلیکشن کمیٹی نے انہیں نظراندار کیا ہے، گزشتہ سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین انضام الحق نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے فواد عالم کو سلیکٹ نہ کرنی کی عجیب و غریب وجہ بتائی، انضمام الحق نے کہا کہ ہے کہ وہ مسلسل ڈومیسٹک میں پرفارم کر رہے ہیں انہوں نے انگلینڈ کے ایک کرکٹر رام پراکاش کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ بیٹسمین رام پراکاش نے انگلینڈ کی ڈومیسٹک کرکٹ میں بہت زیادہ پرفارم کیا لیکن انہیں انگلش ٹیم میں موقع نہیں ملا، سابق چیف سلیکٹر کو یہ نہیں معلوم کہ رام پراکاش گپتا نے انگلینڈ کی جانب سے 52 ٹیسٹ اور 18 ایک روزہ میچز کھیلے ہیں، رام پراکاش نے 2 سینچریاں اور 12 نصف سینچریوں سے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ میں 2350 رنز اسکور کیے ہیں دوسری جانب فواد عالم نے صرف 3 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں