Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا کے خلاف شکست کے بعد بدترین شکست کے بعد کرکٹ مبصرین یا شائقین کرکٹ نہیں بلکہ حکمران جماعت کے وزراء اور ارکان نے بھی قومی ٹیم پر تنقید کرنا شروع کردی ہے، وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیم کی شکست پر سخت جملوں کا استعال کرتے ہوئے ٹیم اور پی سی بی پر تنقید کی علی حیدرزیدی نے کہا ہے کہ میں خاموش رہا جب دورہ آسٹریلیا کے لئے ٹیم کا انتخاب کیا گیا اور ٹیم آسٹریلیا کے دورہ پر گئی، لیکن پی سی بی نے کیا سوچ کر سرفراز احمد کو ٹیم سے ڈراپ کیا، سرفراز احمد نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹی 20 میں نمبر ون بنایا چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی دلائی انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد نے آئی سی سی ایونٹس میں دو مرتبہ بھارت کو شکست دی اور وہ گزشتہ سالوں میں پاکستان ٹیم کے کامیاب ترین کپتان رہے ہیں، علی حیدرزیدی کہتے ہیں سب جانتے ہیں سرفراز احٕمد کو مصباح الحق اور وقار یونس نے ٹیم سے باہر نکالا کیوں کہ وہ سرفراز کو پسند نہیں کرتے اور ان کی پسند نا پسند نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو بہت نقصان پہنچایا وقت آگیا ہے کہ پاکستان ٹیم کیلئےآواز آٹھائی جائےاور مشکل فیصلے کیے جائیں، دوسری جانب فیصل جاوید خان نے بھی کپتان اظہر علی آڑے ہاتھوں لیا انہوں نے کہا اظہر علی کی قیادت میں 2015 سے 2017 تک پاکستان نے جتنے میچ جیتے نہیں اس سے زیادہ میں شکست ہوئی ہے جس میں بنگلادیش کے خلاف کین سوئپ بھی شامل ہے اظہر علی کا بطور کپتان ریکارڈ بہت برا رہا ہے اس کے باوجود انہیں کپتانی سونپ دی گئی، فیصل جاوید خان نے کہا پاکستان ٹیم میں بہت زیادہ بہتری کی ضرورت ہے، اور میجمنٹ کی حکمت عملی ٹیم کے کام نہیں آرہی ہے