Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم نے مارٹن کرو کو اپنے کیریئر کا سب سے مشکل بیٹسمین قرار دے دیا۔ اپنے ایک انٹرویو میں وسیم اکرم نے کہا کہ وہ ڈیزمنڈ ہینز، ویو رچرڈز، گورڈن گرینج، ایلن بارڈر، مارک ٹیلر، اسٹیو وا، مارک وا اور برائن لارا جیسے بیٹسمینوں کے ساتھ کھیلے ہیں مگر سب سے زیادہ مشکل مارٹن کرو کو بولنگ کرانے میں ہوئی۔ وسیم اکرم نے کہا کہ مارٹن کرو تکنیکی طور پر بہت مضبوط تھے جب گیند ریورس سوئنگ ہوتی تو وہ ہمیشہ ان سوئنگ سمجھ کر کھیلتے تھے اور اگر گیند آوٹ سوئنگ ہو بھی جائے تو بلے اور وکٹ کو چھوئے بغیر نکل جاتی تھی۔ وسیم اکرم نے کہا کہ ایک مرتبہ نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان میں وہ اور وقار یونس بہت ہی زبردست بولنگ کررہے تھے مگر مارٹن کرو نے اس سیریز میں بھی ہمارے خلاف دو سنچریاں اسکور کرڈالیں۔ وسیم اکرم نے انٹرویو کے اختتام پر مائیکل وان پر بھی طنز کیا۔ کہا کہ پہلے آپ لوگ ریورس سوئنگ کو بال ٹیمپرنگ کہتے تھے مگر جب آپ لوگوں نے ریورس سوئنگ سیکھ لی اس کے بعد اسے ریورس سوئنگ قرار دیا گیا۔