Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر عثمان شنواری اور آل راونڈر فہیم اشرف کا آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں معاہدہ ہوگیا۔۔ عثمان شنواری اور فہیم اشرف بگ بیش لیگ کی دفاعی چیمپین میلبورن رینیگیڈز کی نمائندگی کریں گے۔۔ عثمان شنواری نے گزشتہ سیزن بگ بیش لیگ میں اچھی بولنگ کی تھی ۔۔ سات میچز میں انھوں نے آٹھ وکٹیں لیں اور اکانومی ریٹ بھی صرف چھ اعشاریہ چودہ رہا تھا. اس مرتبہ وہ اپنی ٹیم کے لیے پانچ میچز کھیلیں گے۔۔۔ فہیم اشرف کو افغانستان کے محمد نبی کی جگہ شامل کیا گیا ہے اور وہ لیگ کے آٹھ میچز میں میلبرن رینیگیڈز کی نمائندگی کریں گے۔ دونوں معاہدوں کے بعد ایرون فنچ کی قیادت میں میلبرن رینیگیڈز کا اسکواڈ مکمل ہوگیا ہے۔ میلبرن رینیگیڈز کے کوچ مائیکل کلنگر نے معاہدوں پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دونوں کوالٹی پلیئرز کی آمد سے پلئینگ الیون کا انتخاب مزید مشکل ہوجائے گا