Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں ناکامی کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں مزید تنزلی آگئی۔۔ بابر اعظم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے بعد ٹیسٹ میں بھی پاکستان کے بہترین بیٹسمین بن گئے۔ بابر اعظم نے آسٹریلیا میں دو ٹیسٹ میچز کے دوران دو سو دس رنز اسکور کیے۔ ٹیسٹ رینکنگ میں دو درجے ترقی کے بعد اب وہ تیرہویں نمبر پر آگئے۔۔اسی کے ساتھ بابر اعظم تینوں فارمیٹ میں پاکستان کے سب سے بہترین بیٹسمین بھی بن گئے ۔ ٹی ٹوئنٹی میں وہ نمبر ون اور ون ڈے کرکٹ میں نمبر تین پر موجود ہیں ۔ اسد شفیق ٹیسٹ رینکنگ میں بائیسویں نمبر پر آگئے۔ اظہر علی تنزلی کے بعد تیسویں نمبر پر چلے گئے ۔ پاکستان کے خلاف سیریز میں ناکام ہونے والے اسٹیو اسمتھ پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئے ۔ ان کی جگہ ویرات کوہلی نے پھر سے پہلی پوزیشن سنبھال لی ۔ ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں پیٹ کمنز پہلے، کگیسو ربادا دوسرے اور جیسن ہولڈر تیسرے نمبر پر ہیں ۔ پاکستان کے محمد عباس اٹھارہویں اور یاسر شاہ بائیسویں نمبر پر چلے گئے